ایف آئی اے کی کارروائی، 6 ہزار مربع گز کی قبضہ کردہ جائیدادیں واگزار کرالی گئیں

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے جمشید کوارٹرز میں غیرقانونی قبضہ کردہ جائیدادیں واگزار کرالی ہیں۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے جمشید کوارٹرز میں کارروائی کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی ملکیتی 3 ارب سے زائد کی قبضہ کردہ 2 جائیدادیں واگزار کرا لیں۔

واگزار کرائی گئی جائیدادیں ایمینیٹی پلاٹ سہوانی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اوردی کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ کے ٹائیٹل کی حامل تھیں۔

واگزار کرائی گئی جائیدادوں کا رقبہ بالترتیب 2 ہزار 350 اور 4 ہزار، مربع گزہے۔ واگزار کرائی گئی جائیدادیں قابل اعتراض ٹائیٹل دستاویزات کی بنیاد پر غیر قانونی قبضے میں پائی گئیں۔

جائیدادیں واگزار کرائےجانے کے بعد متروکہ وقف املاک بورڈ نے جائیدادوں کو سیل کر دیا ہے۔

Check Also

ملتان سلطانز کی نئے مالک کے ساتھ پی ایس ایل میں واپسی

ملتان سلطانز کے کرکٹ فینز کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان سپرلیگ میں ملتان سلطانز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *