پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ کی بدترین مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج تاریخ کی بدترین مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن مارکیٹ کا آغاز ہوتے ہی 14700 پوائنٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 53 ہزار 361 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

پیر کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز ہی تقریباً 15 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی سے ہوا جبکہ 100 انڈیکس اور تھرٹی انڈیکس 10 فیصد سے زائد گر گئے۔

بدترین مندی کے باعث پی ایس ایکس میں کاروبار ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ کے ایس ای 30 انڈیکس 5 منٹ تک 5 فیصد گرا رہے تو کاروبار روک دیا جاتا ہے اور ایک گھنٹے کے لیے بند کردیا جاتا ہے۔

Check Also

آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر شوبز انڈسٹری غم سے نڈھال

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے امریکا واسرائیل کی مشترکہ کارروائی میں ایرانی سُپریم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *