مودی اگر مزید کچھ دیر حکمران رہا تو بھارت تتر بتر ہو جائے گا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مودی اگر مزید کچھ دیر حکمران رہا تو بھارت تتر بتر ہو جائے گا، مودی نے اپنی شہرت برقرار رکھنے کے لیے اقلیتوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، بھارت میں اقلیتوں کو ٹارگٹ کرنا ایک اسٹیٹ پالیسی بن گئی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کو مذہبی اور انسانی اقدار کا کوئی پاس نہیں ہے، مودی نے گجرات میں بطور وزیراعلیٰ مسلمانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگے۔

انہوں نے کہا کہ جس حکمران کی سی وی میں ایسے ہولناک جرائم ہوں تو پورا ہندوستان خطرے میں ہے، بھارت میں کرسمس کے موقع پر عیسائیوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا جبکہ پاکستان میں حکومتی سرپرستی میں کرسمس کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

Check Also

گھریلو تشدد بل کی منظوری کے بعدبیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

گھریلو تشدد بل کی منظوری کے بعد بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کا مقدمہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *