کراچی:شہر میں یوم القدس ریلی کے پیش نظر مائی کلاچی اور ایم ٹی خان روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سڑکوں کو بند کیا گیا ہے۔
بوٹ بیسن، جناح برج اور مائی کلاچی روڈ آنے اور جانے والے دونوں اطراف سے بند کر دیے گئے۔ پی آئی ڈی سی سے جناح برج، ایم ٹی خان روڈ آنے جانے والے دونوں اطراف بند کر دیے گئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سڑکوں کی بندش کے باعث شہری متبادل راستہ اختیار کریں، بوٹ بیسن سے مائی کلاچی آنے والی ٹریفک کو یوٹرن دے کر واپس بھیجا جا رہا ہے۔
پی آئی ڈی سی سے جناح برج آنے والی ٹریفک کو کھجور چوک کی طرف بھیجا جارہا ہے، جناح برج سے آنے والی ٹریفک کو آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔
THE PUBLIC POST