عمران خان کو جیل سے کہاں منتقل کیا جائے؟ اہم درخواست سپریم کورٹ میں دائر

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے کے حوالے سے ایک اہم درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق توشہ خانہ فوجداری کیس میں ایک متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ یہ درخواست سپریم کورٹ رولز 2025 رول 35 چھ کے تحت دائر کی گئی ہے۔

عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو الشفاء انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کیا جائے۔ علاوہ ازیں متفرق درخواست میں بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالجین تک رسائی،فیملی کی موجودگی میں علاج کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے سپریم کورٹ کا 2 رکنی بینچ توشہ خانہ فوجداری کیس پر سماعت ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک ملتوی کر چکا ہے۔

Check Also

پاکستان میں استعمال شدہ یا نئی گاڑی امپورٹ کرنے کا طریقہ کار

پاکستان میں نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کا عمل اب پہلے کے مقابلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *