ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر ترقیاں، 102 اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی

27 اے ایس آئی سب انسپیکٹر، 55 ہیڈ کانسٹیبلز اے ایس آئی اور 20 یو ڈی سیز اسسٹنٹ بن گئے

ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت: منظم جرائم کے خاتمے اور عوامی خدمت کو ترجیح دی جائے

اسلام آباد (رپورٹ: عمران خان) وفاقی تحقیقاتی ادارہ میں ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ملک بھر میں تعینات 102 اہلکاروں کی ترقیوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ترقیوں کے تحت 27 اسسٹنٹ سب انسپیکٹرز کو سب انسپیکٹرز، 55 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپیکٹرز جبکہ 20 یو ڈی سیز کو اسسٹنٹ کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔


اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ترقی محنت، دیانتداری اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے۔ انہوں نے ترقی پانے والے افسران پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید احسن انداز میں سرانجام دیں۔


ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ منظم جرائم کے خاتمے کے لیے مزید مؤثر اور نتیجہ خیز اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہتر سروس فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے ترقی پانے والے تمام افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Check Also

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی گئی

بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی گئی۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *