بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کو زبردست قرار دے دیا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کا فیصلہ بھارتی حکومت نے کرنا ہے۔ انڈین ٹیم حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستان نہیں آسکتی۔ چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے سے پہلے تمام معاملات طے پائے تھے۔

قذافی اسیڈیم لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کے لیے آئے بھارتی بورڈ کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا تو پاکستان اور بھارت کے میچز کروانے کی پیش کش کرے گی لیکن انڈین بورڈ کی پالیسی ہے کہ دو طرفہ سیریز اپنے اپنے ممالک میں کھیلیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے بی سی سی آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بہت اچھا آرگنائز کیا گیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی انٹرنیشنل ایونٹ ہے اس کی بہت اہمیت۔ یہ ایک کامیاب ایونٹ ہے۔

Check Also

جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کروا دیا

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باولر جوفرا آرچر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے