ایران آرمی کے ترجمان کا امریکی صدر ٹرمپ کو طنزیہ پیغام عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے امریکی صدر ٹرمپ کو انگریزی میں طنزیہ انداز میں پیغام دے دیا۔

انہوں نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “ہی ٹرمپ، آپ فارغ ہو گئے ہیں، آپ اس جملے سے واقف ہیں۔ اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ۔”

یہ بیان ایک متنازع اور مزاحیہ انداز میں امریکی سیاست کے حوالے سے جاری کیا گیا جو ٹرمپ کے معروف جملے “You’re fired” کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

یہ بیان ایران کی جانب سے عالمی طاقت کے یک قطبی نظام کی کمزوریوں کو بے نقاب کرنے والا ایک ذہنی وار ہے، جسے “پولر نفسیاتی حملہ” کہا جا رہا ہے۔

یہ پیغام نہ صرف مزاحیہ انداز میں ٹرمپ کو للکارنے کا ایک ذریعہ ہے بلکہ ایران کی بے خوفی اور امریکی دباؤ کے خلاف مزاحمت کا بھی مظہر سمجھا جا رہا ہے۔

یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا یہ محض ایک طنزیہ مزاح ہے یا بے خوفانہ سیاسی چیلنج؟ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کی روشنی میں یہ طنزیہ تبصرہ عالمی سطح پر کافی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

ٹرمپ کی دھمکی پر ایرانی فوج کا سخت ردعمل، خطے میں بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کی دھمکی

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ جنگوں کا فیصلہ سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ میدان میں ہوتا ہے۔

ترجمان پاسداران انقلاب نے امریکی آپریشن کے نام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسے ’’Epic Fury‘‘ کے بجائے ’’Epic Fear‘‘ کہا جانا چاہیے۔

Check Also

مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث برطانیہ میں دواؤں کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ، تجارتی تنظیم

ادویات سے متعلق تجارتی تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کا تنازع …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *