کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں، ادارہ شماریات

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی قیمت 180روپے فی کلو تک برقرار ہے، چینی کی اوسط قیمت 168 روپے 81 پیسے فی کلو ہے۔
ادارہ شماریات نے رپورٹ کیا ہے کہ ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعدادو شمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 180 روپے تک ہے جبکہ چینی کی اوسط قیمت168روپے 81 پیسے فی کلو ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق کراچی اور پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں، ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں ایک پیسےفی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔
گذشتہ ہفتے تک چینی کی اوسط قیمت 168 روپے 80 پیسےفی کلو تھی، ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 142 روپے 33 پیسے فی کلو تھی۔
واضح رہے کہ نائب وزیراعظم نے چینی کی خوردہ قیمت 164 روپے فی کلو مقررکرنےکا اعلان کیا تھا۔

Check Also

ایس ایچ او کو افسران کو غلط پوزیشن بتانا مہنگا پڑ گیا

لاہور میں اسٹیشن ہاؤس افسر( ایس ایچ او) کو افسران کو غلط پوزیشن بتانا مہنگا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *