واشنگٹن(پبلک پوسٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف اخبار وال اسٹریٹ جرنل پر مقدمہ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
یہ تنازع ایک 2003 کے مبینہ خط پر اٹھا ہے جو جیفری ایپسٹین کو سالگرہ کے موقع پر لکھا گیا تھا۔
اخبار نے رپورٹ کیا کہ مذکورہ خط میں ایک ننگی عورت کی خاکہ نما تصویر موجود تھی، جس پر مبینہ طور پر ٹرمپ نے اپنی دستخط “ڈونلڈ” عورت کی نچلی کمر کے نیچے کی، جو نامناسب حرکت سمجھی گئی۔
ٹرمپ نے اس رپورٹ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا:”یہ میرا خط نہیں، یہ جعلی ہے۔ میں عورتوں کی تصویریں نہیں بناتا۔ یہ میری زبان نہیں، میرے الفاظ نہیں۔”
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر لکھا کہ انہوں نے اخبار کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ یہ خبر جھوٹی ہے، لیکن پھر بھی اسے شائع کیا گیا۔
انہوں نے کہا: “ہم جلد ہی وال اسٹریٹ جرنل، نیوزکارپ اور روپٹ مرڈوک پر مقدمہ کریں گے۔”
ٹرمپ اس وقت ایپسٹین اسکینڈل پر تنقید کی زد میں ہیں۔ ناقدین کا دعویٰ ہے کہ ان کی انتظامیہ نے ایپسٹین کے معاملے میں بڑے بااثر افراد کو بچانے کی کوشش کی۔ یاد رہے، جیفری ایپسٹین 2019 میں نیویارک کی جیل میں مردہ پایا گیا تھا، اور حکام نے اسے خودکشی قرار دیا ہے۔ایپسٹین کیس میں تفتیشی اداروں کا کہنا ہے کہ کوئی ’’کلائنٹ لسٹ‘‘ موجود نہیں، اور قتل کا کوئی ثبوت بھی نہیں ملا۔ اس کے باوجود، تنازع بڑھتا جا رہا ہے۔