کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید الفطر کی تعطیلات کے بعد شاندار تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
چھٹیوں کے بعد پہلے کاروباری دن کا آغاز بازارِ حصص میں شاندار تیزی کے ساتھ ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 4400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔
منگل کے روز مارکیٹ کے آغاز پر 1568 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس نے 100 انڈیکس کو ایک لاکھ 54 ہزار 309 پوائنٹس کی سطح پر پہنچایا۔ بعد ازاں کے ایس ای 100 انڈیکس مجموعی طور پر 4449 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 57 ہزار 190 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق اس وقت پی ایس ایکس میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے، تاہم مارکیٹ کی سمت مثبت بلندی کی جانب ہے۔
THE PUBLIC POST