وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 اگست کو چھٹی کا اعلان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 اگست کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر عرفان نوازمیمن نے 13 اگست کی چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں 13 اگست کو عوامی تعطیل کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں تمام نجی ادارے، اسکول، کالجز، جامعات اور نجی کاروباری اِدارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

اسلام آباد کی حدود میں اسلام آباد انتظامیہ کے تحت ضروری خدمات کے تمام دفاتر کھلے رہیں گے، تمام وفاقی وزارتیں، ڈویژن، اور تمام وفاقی ذیلی ادارے اور دفاتر بھی کھلے رہیں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ضروری خدمات کے شعبہ میٹروپولیٹین کارپوریشن، سی ڈی اے کے ملازمین معمول کے مطابق دفاتر جائیں گے، ضروری خدمات کے شعبے آئیسکو اورسوئی ناردرن گیس پائپ لائن کوچھٹی نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ تیرہ اگست کواسلام آبادکیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی)ملازمین کی بھی چھٹی نہیں ہوگی۔

Check Also

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کا یو اے ای کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ سہ ملکی سیریز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *