ایشیاء کپ میں بھارت سے شکست:تابش ہاشمی نے بابراعظم کو ذمے دار قرار دیدیا

کامیڈین تابش ہاشمی نے ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت سے شکست پر سابق کپتان بابر اعظم کو ذمے دار قرار دے دیا۔

میچ کے بعد شو کے سیٹ پر تابش ہاشمی سے سوال ہوا کہ میچ ہارنے پر وہ کس کو قصور وار سمجھتے ہیں؟

اس پر تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ یقیناً بابر اعظم اس کے ذمے دار ہیں کیونکہ وہ آج ٹیم میں نہیں تھے۔

اس موقع پر ان کے ساتھ موجود سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ہی صائم ایوب جیسا بولر دے کر گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے صائم ایوب سے بولنگ کروائی تھی، اس لیے آپ اسے یاد تو رکھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیاء کپ میں کھیلے گئے چھٹے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *