سیریز ’ہیری پوٹر‘ کے اداکارکو قتل کی دھمکیاں

برطانوی اداکار پاپا ایسیڈو نے انکشاف کیا ہے کہ جب سے سیریز’ہیری پوٹر‘ میں ان کی کاسٹنگ کا اعلان ہوا ہے تب سے اُنہیں قتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

پاپا ایسیڈو نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے ہیری پوٹر سیریز میں کام کرنے سے منع کیا جا رہا اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ اگر میں نے اس سیریز میں کام کیا تو مجھے قتل کر دیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا یقین ہے کہ مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، لیکن کسی کو بھی اس طرح کی دھمکیاں نہیں ملنی چاہئیں۔

برطانوی اداکار نے کہا کہ میں ہیری پوٹر سیریز میں جادوگر کا کردار ادا کر رہا ہوں، اور یہ مجھے جذباتی طور پر متاثر کرتا ہے۔

واضح رہے کہ ’بلیک مرر‘ اور آئی مے ڈسٹرائی یو‘ جیسے ٹی وی شوز سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار پاپا ایسیڈو ایچ بی او میکس کی سیریز’ ہیری پوٹر‘ میں ایک جادو گر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو کہ ان سے پہلے آنجہانی اداکار ایلن رک مین نے ادا کیا تھا۔

Check Also

پاکستانی فلم ’بلھا‘ 2 دن میں 2کروڑسے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب

نامور پاکستانی اداکار شان شاہد کی فلم ’بلھا‘ نے 2 دن میں 2 کروڑ سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *