بلاول بھٹو اور بی بی آصفہ بھٹو کی شیری رحمان کی رہائش گاہ آمد، بیٹی کے انتقال پر تعزیت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سینیٹر شیری رحمان کی رہائش پہنچے جہاں انہوں نے اُن کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پی پی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان سے ان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر تعزیت کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے سینیٹر شیری رحمان کے خاوند سید ندیم حسین سے بھی ان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، سعید غنی اور جمیل سومرو نے بھی سینیٹر شیری رحمان اور ندیم حسین سے رنج و غم کا اظہار کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی آصفہ بھٹو زرداری ودیگر نے ماروی خورشید ملک کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی آصفہ بھٹو زرداری و دیگر نے ماروی خورشید ملک کے انتقال پر لواحقین کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

Check Also

سندھ حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے سوچ رہی ہے ، ناصر حسین شاہ

سکھر: سینئر صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سمارٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *