گوجرانوالہ ؛بیہودہ ڈانس کی ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکرز گرفتار

گوجرانوالہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے باہر بیہودہ ڈانس کی ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکرز قانون کی گرفت میں آ گئے۔ سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے نوٹس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو ٹک ٹاکرز گرفتارکرلئے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم طاہر صدیق عرف چھوٹا ڈان گرفتاری سے بچنے کیلئے حلیہ بدل کر روپوش ہو گیا تھا۔ سی پی او کاکہناتھا کہ غیر ذمہ دارانہ سوشل میڈیا سرگرمیوں، عوامی مقامات پر قانون شکنی اور غیر اخلاقی حرکات پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہاکہ شہریوں کے تحفظ اور معاشرتی اقدار کے خلاف سرگرمیوں پر بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

Check Also

غزہ پر مبنی ایوارڈ یافتہ فلم کی اسرائیل میں شاندار پذیرائی، نیتن یاہو سیخ پا

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے متعلق ایوارڈ یافتہ دستاویزی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *