“اگر آپ سگریٹ چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں” طیب اردوان کی اطالوی وزیراعظم سے دلچسپ گفتگو وائرل

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے، جس میں اردوان نے میلونی کو سگریٹ نوشی چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “اگر آپ سگریٹ چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں۔”

یہ دلچسپ واقعہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقد ہونے والے غزہ امن اجلاس کے دوران پیش آیا، جہاں اردوان نے میلونی سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا: “آپ اچھی لگ رہی ہیں، لیکن اگر آپ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں، لہٰذا مجھے آپ کو سگریٹ نوشی چھوڑنے پر مجبور کرنا پڑے گا۔”

اس پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: “میں جانتی ہوں، لیکن میں کسی کو بھی قتل کرنا نہیں چاہتی۔”

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اردوان اور میلونی کی یہ گفتگو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں ہوئی، جنہوں نے اطالوی وزیراعظم کے جانے کے بعد مسکراتے ہوئے اردوان سے کہا:“یہ ناممکن ہے!”

میڈیا رپورٹس کے مطابق، جارجیا میلونی نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ وہ 13 سال سگریٹ چھوڑنے کے بعد دوبارہ سگریٹ نوشی شروع کر چکی ہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سگریٹ نے انہیں کئی عالمی رہنماؤں، بشمول تیونس کے صدر قیس سعید، سے جوڑنے میں مدد دی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوچکی ہے اور دنیا بھر کے صارفین اردوان اور میلونی کے درمیان اس دلچسپ مکالمے پر تبصرے کر رہے ہیں۔

Check Also

ماضی میں مبینہ ناکام روٹیشن پالیسی کاایف آئی اے میں دوبارہ نفاذ کا فیصلہ

ماضی میں مبینہ ناکام روٹیشن پالیسی کا ایف آئی اے میں دوبارہ نفاذ کا فیصلہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *