عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کے اضافے سے 2869ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 1500 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 1ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق فی دس گرام سونے کی قیمت 1286روپے بڑھ کر 2لاکھ 58ہزار 487روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کے اضافے سے 3270روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 26 روپے کے اضافے سے 2803روپے کی سطح پر آگئی۔

Check Also

آئی ایم ایف کی سخت شرائط؛ 1000 ارب کے ترقیاتی بجٹ میں سے صرف 528 ارب خرچ ہو سکے

آئی ایم ایف پروگرام کی کڑی پابندیوں نے ملکی ترقیاتی بجٹ کو شدید متاثر کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *