پاکستانی اسکواڈ ٹیسٹ سیریز کیلیے انگلینڈ پہنچ گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلیے انگلینڈ پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

قومی اسکواڈ 8 اور 9 اگست کو آرام کرے گا جبکہ 10 اگست کو کاؤنٹی گراؤنڈ، بیکہنم میں پریکٹس کا آغاز کرے گا۔

پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 30 منٹ پر پریکٹس شروع کرے گی۔

پاکستان اور سلیکٹ الیون کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ 12 سے 15 اگست تک کھیلا جائے گا

دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 19 اگست سے ہوگا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز میں 1-1 سے برابر کرنے کے بعد براہ راست انگلینڈ پہنچی ہے۔

Check Also

پاکستان میں ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سےآج 86پروازیں منسوخ، 59میں تاخیر

پاکستان میں ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کی وجہ سے آج 86 پروازیں منسوخ جبکہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *