بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید 13شہریوں کی نماز جنازہ بہاولپور میں ادا

اسلام آباد (پبلک پوسٹ )
بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید 13 شہریوں کی نماز جنازہ بہاولپور میں ادا

بھارت نے گزشتہ روز بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر حملہ کیا جس میں پرامن نہتے شہری شہید ہوئے

بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے 13 شہریوں کی نماز جنازہ بہاولپور میں ادا کر دی گئی۔

بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر بزدلانہ بھارتی حملہ کیا گیا جس میں پرامن نہتے شہری شہید ہوئے۔

ذرائع کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہداء کی نماز جنازہ سرکاری طور پر ڈرنگ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔

قبل ازیں، بھارتی حملے میں شہید تین پاکستانیوں کی نمازہ جنازہ بھی ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر لاہور اور آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب بھارت کی جانب سے پاکستان کے 6 مقامات پر حملے کے نتیجے میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوگئے تھے۔

بھارتی حملے کے جواب پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے اور ڈروزن مار گرائے، جن میں 3 رافیل طیارے، ایک مگ 29 اور ایک سنحوئی طیارہ شامل تھا۔

Check Also

لیوی کا اختیار حکومت سے واپس لینے کیلئے قانونی سازی کی جائے، حافظ نعیم کا پارلیمانی جماعتوں کو خط

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اور ارکان کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *