کریم آباد انڈر پاس 10 اپریل کو ٹریفک کیلئے کھل جائیگا: ڈی جی کے ڈی اے

کراچی: ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا ہےکہ کریم آباد انڈرپاس کا ترقیاتی کام 15 روز میں مکمل کرلیا جائےگا۔

ڈی جی کے ڈی اے نے بتایا کہ انڈر پاس پر دن رات کام چل رہا ہے، کریم آباد انڈر پاس 10 اپریل کو ٹریفک کے لیے کھل جائے گا۔

کے ڈی اے حکام کے مطابق کریم آباد انڈر پاس کی لمبائی 1.1 کلومیٹر ہے، انڈر پاس کا تعمیراتی کام دسمبر 2023 میں شروع ہوا تھا، انڈر پاس کو ایک سال کی مدت میں مکمل ہونا تھا۔

کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی ابتدائی لاگت تقریباً ایک ارب 35 کروڑ روپے تھی لیکن دوران تعمیرکریم آباد انڈر پاس کی لاگت تقریباً 3 ارب 83 کروڑروپے ہوگئی۔

Check Also

پہلی عید پر سسرال میں کسی نے منہ ہی نہیں لگایا،بشریٰ انصاری

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے سسرال میں پہلی عید کے تجربات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *