پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے باعث قانونی مشکلات میں گھِر گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی ایک سیشن عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت منسوخ کردی ہے، جس کے بعد ان کے خلاف جاری تحقیقات میں پیش رفت متوقع ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ان کا نام اس کیس میں سامنے آچکا تھا، تاہم اب معاملہ دوبارہ شدت اختیار کرگیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے 22 بینک اکاؤنٹس میں تقریباً 25 ارب روپے کی بڑی رقم جمع کرائی گئی، جسے بعد ازاں دبئی اور امریکا منتقل کیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس رقم کے ذرائع تاحال واضح نہیں ہوسکے۔
اس سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک کیس کو بند کردیا تھا، تاہم ایف آئی اے کی جانب سے دائر اپیل منظور ہونے کے بعد دوسرا کیس بھی دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو ابھی تک ان رقوم کے ماخذ سے متعلق کوئی حتمی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، جبکہ تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
THE PUBLIC POST