مدرسے کا 11 سالہ طالبعلم تشدد سے جاں بحق، مرکزی ملزم گرفتار

راولپنڈی: کلرسیداں میں مدرسے کے 11 سالہ طالب علم کے تشدد سے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو مقتول طالب علم کے مدرسے کا استاد تھا۔ مرکزی ملزم اسپتال سے ڈیڈ باڈی کے ہمراہ آبائی گاؤں گیا تھا، جہاں سے وہ فرار ہوگیا تھا۔

واقعے پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مرکزی ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پولیس ٹیمیں مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے مسلسل کام کر رہی تھیں۔ مقدمے میں قبل ازیں 2 افراد کو گرفتار کیا جاچکا تھا۔

ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ ملزمان سے میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد کسی صورت قابل برداشت نہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Check Also

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ردالفتنۃ جاری؛2 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا آپریشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *