وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں زرعی اورموسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی کابینہ نے ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، موسمیاتی تبدیلی سے راتوں رات نہیں نمٹ سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہزاروں ایکڑ پر فصلیں زیر آب ہیں، دعا ہے سندھ میں سیلاب سے کم نقصانات ہوں، سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

Check Also

وزیر اعلی کے پی کا 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان

پشاور(پبلک پوسٹ)وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *