کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق 6 جنوری کو بلوچستان کی جانب سے سرد اور انتہائی سرد شمال مشرقی ہوائیں شہر کو اپنی لپیٹ میں لیں گی۔

سردی کی لہر کے نتیجے میں کراچی کا کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہو سکتا ہے اور کم سے کم پارہ 8 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق سرد موسم کی مذکورہ لہر 3 تا 5 روز تک برقرار رہ سکتی ہے جبکہ جنوری کے مہینے میں مغربی سلسلوں کے زیر اثر مزید سسٹم متوقع ہیں۔

Check Also

پلوامہ حملہ بی جے پی کی سازش تھی، پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، بھارتی سیاستدان کا انکشاف

بھارتی سیاستدان اور سماج وادی پارٹی کے رہنما سنتان پانڈے نے مودی سرکار کے جھوٹ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *