کراچی سمیت سندھ میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں: محکمہ موسمیات

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی سمیت سندھ میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں ستمبر کے پہلے ہفتے تک بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

این ڈی ایم اے نے کراچی میں ممکنہ شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ خبر درست نہیں، کراچی سمیت سندھ میں ستمبر کے پہلے ہفتے تک بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ موسم کے حوالے سے ارلی وارننگ یا بارش کی پیشگوئی محکمہ موسمیات جاری کرتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Check Also

سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا دوسرے روز بھی سڑک پر احتجاج

کراچی (پبلک پوسٹ )سی آئی اے پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت ورثاء کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *