کندھے پر فریکچر کے باوجود اسحاق ڈار کی وزرائے خارجہ کیساتھ اہم اجلاس میں شرکت

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار صاحب نے مصر کے وزیرِ خارجہ کے استقبال کے دوران چوٹ لگنے کے باوجود پورا دن درد کش ادویات لے کر انتہائی اہمیت کی حامل تمام میٹنگز احسن طریقے سے مکمل کیں۔

تفصیلات کے مطابق تقریباً 9 بجے آفیشل اسٹیٹمنٹ کی ریکارڈنگ اور پاکستان کے لیے ایک بڑے دن کے بہترین اختتام کے بعد فیملی کے اصرار پر اسحاق ڈار کا طبی معائنہ کروایا گیا۔

وزیر خارجہ کا ایکسرے الحمدللہ مجموعی طور پر ٹھیک ہے، تاہم کندھے میں ایک ہیئر لائن فریکچر ہے۔ اگلے چند روز ادویات اور دیگر احتیاطی اقدامات کے ذریعے درد میں کمی لائی جائے گی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آپ سب کے پیغامات، دعاؤں اور نیک تمناؤں کا شکریہ۔

واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار گزشتہ روز مصری وزیر خارجہ کے استقبال کے دوران اسٹیج کے پاس اچانک پیر پھسلنے سے گر گئے تھے تاہم انہوں نے فوری طور پر کھڑے ہو کر مہمان کو خوش آمدید کہا۔

اسحاق ڈار چوٹ لگنے کے باوجود پورا دن وزرائے خارجہ کے ساتھ اہم ملاقات شریک رہے۔

Check Also

سُپر ہٹ ڈرامے کے بعد ہمایوں سعیدکا کیا رویہ تھا؟ ریشم نے بتا دیا

پاکستانی فلمی صنعت سے وابستہ ممتاز اداکارہ ریشم نے اپنے ساتھی فنکار ہمایوں سعید کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *