آسٹریلیا کے ساحلی علاقے Shark Bay میں ایک شدید طوفان کے دوران آسمان کا رنگ اچانک گہرے سرخ میں تبدیل ہونا ایک غیر معمولی قدرتی منظر کے طور پر سامنے آیا، جس نے مقامی آبادی کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ Cyclone Narelle کے اثرات کے دوران پیش آیا، جب تیز ہواؤں نے زمین سے آئرن آکسائیڈ سے بھرپور گرد کو فضا میں بلند کر دیا۔ اس کے نتیجے میں چند ہی لمحوں میں دن کی روشنی ماند پڑ گئی اور آسمان نے سرخ اور نارنجی رنگ اختیار کر لیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرد کے بادل اس قدر گہرے تھے کہ حدِ نگاہ تقریباً ختم ہو گئی، جبکہ بعض علاقوں میں لوگوں کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ منظر غیر حقیقی محسوس ہو رہا تھا، گویا ماحول یکسر تبدیل ہو گیا ہو اور دن رات میں بدل گیا ہو۔
THE PUBLIC POST