53 سال تک خود کو نابینا ظاہر کرکے لاکھوں ڈالر وصول کرنے والا پکڑا گیا

اٹلی میں ایک 70 سالہ معمر شخص پر الزام ہے کہ اس نے 50 سال سے زیادہ عرصے تک خود کو مکمل نابینا ظاہر کرکے اس دوران ایک ملین یورو (1.16 ملین امریکی ڈالرز) کے مساوی رقم بطور معذوری الاؤنس وصول کیا۔

اطالوی شہر ویسینزا کے رہائشی اس شخص نے خود کو 53 سال تک مکمل نابینا ظاہر کر کے ایک ملین یورو سے زیادہ کی مراعات ناجائز طور پر وصول کیں۔ جس سے ایک بار پھر اٹلی میں سبسڈی اور معذوری کی ادائیگیوں کے تصدیقی نظام کی خامیاں سامنے آئی ہیں۔

یہ شخص جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، اس نے دوران کام ایک واقعہ کے بعد خود کو نابینا ظاہر کرکے معذوری الاؤنس وصول کرنا شروع کیا۔ تاہم جب ویسینزا صوبے کے محکمہ فنانس کی پولیس کمانڈ نے کراس چیک کیا تو انھیں کچھ گڑ بڑ نظر آئی۔

جس کے بعد انھوں نے اس کا تعاقب اور ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کیا، اس طرح موصوف کی دھوکا دہی ظاہر ہوئی کیونکہ یہ خطرناک آلات سے باغبانی کرتے اور بڑی توجہ سے مارکیٹ میں اشیا خریدنے سے قبل اسے خوب اچھی طرح چیک کرتے ہوئے نظر آئے۔

اس کے علاوہ بھی ان کے خلاف کافی ثبوت جمع ہوئے جن میں یہ مختلف ادائیگیاں بنا کسی کی مدد کے کرتے رہے اور انکی ویڈیو ریکارڈنگ ہوتی رہیں۔

جس کے بعد ویسینزا کے پراسیکیوٹر آفس نے ان کے خلاف فراڈ کا کیس داخل کرتے ہوئے ان کا معذوری الاؤنس فوری طور پر روک دیا اور اب ان سے ٹیکس اور دیگر وصولیاں کی جائیں گی۔

Check Also

کراچی: ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرکے40سالہ شخص کی گردن سے چاقو نکال لیا

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی میں جناح اسپتال کے ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے 40 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *