آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان رجیم کو بھاری نقصان پہنچا: عطا تارڑ

اسلام آ باد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے جاری آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان رجیم کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک تازہ بیان میں میں کہا کہ کارروائیوں میں 133 کارندوں کی ہلاکت اور 200 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ کابل، پکتیا اور قندھار میں دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جہاں مزید ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 26, 2026

عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ آپریشن کے دوران افغان طالبان رجیم کی 27 پوسٹیں تباہ جبکہ 9 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو کور ہیڈکوارٹرز، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، دو ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹرز اور دو سیکٹر ہیڈکوارٹرز کو پاک فضائیہ کے طیاروں نے تباہ کر دیا ہے، جبکہ 80 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کئے گئے۔

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *