’کاک ٹیل 2‘ میں کریتی سینن اب تک کا سب سے بولڈ کردار ادا کریں گی

بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن نے اپنی آنے والی فلم ’کاک ٹیل 2‘ سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فلم میں ان کا کردار ان کے کیریئر کا سب سے منفرد اور جرات مندانہ ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شائقین انہیں اس فلم میں ایک بالکل نئے انداز میں دیکھیں گے، جو اُن کے ماضی کے کرداروں سے یکسر مختلف ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کردار ممکنہ طور پر ان کا اب تک کا سب سے بولڈ اور پُرکشش روپ بھی پیش کرے گا۔

کریتی سینن کے مطابق فلم کے ہدایتکار ہومی اداجانیا کا اندازِ ہدایت نہایت منفرد ہے، جنہوں نے اداکارہ کی شخصیت کے ایک نئے اور ’کول‘ پہلو کو اجاگر کیا ہے، جس سے وہ خود بھی پہلے واقف نہیں تھیں۔

اداکارہ نے اس تاثر کی بھی تردید کی کہ ’کاک ٹیل 2‘، ماضی کی کامیاب فلم ’کاک ٹیل‘ کا براہِ راست سیکوئل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ نئی فلم میں اسی طرز اور ماحول کی جھلک موجود ہوگی، تاہم اس کی کہانی اور کردار مکمل طور پر مختلف ہیں اور اسے ایک علیحدہ فلم کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ فلم ’کاک ٹیل‘ میں سیف علی خان، دپیکا پڈوکون اور ڈیانا پنٹی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، اور اس فلم کو شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

Check Also

کل تک دشمن، آج بہنیں! راکھی ساونت اور شرلین چوپڑا کی ڈرامائی انداز میں دوبارہ دوستی

بالی ووڈ کی تنازعات سے بھرپور دو شخصیات راکھی ساونت اور شرلین چوپڑا ایک بار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *