گنگا رام اسپتال لاہور کے بلڈ بینک میں سیکیورٹی گارڈ کے خون کے نمونے لینے کی ویڈیو

لاہور کے گنگا رام اسپتال کے بلڈ بینک میں سیکیورٹی گارڈ سے خون کے نمونے لینے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے فوری کارروائی عمل میں لائی ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عارف کے مطابق واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر ملوث عملے کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جس کی سربراہی اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر ظل ہما کریں گی۔

ڈاکٹر عارف کے مطابق ابتدائی کارروائی کے تحت سپروائزر اور متعلقہ سیکیورٹی گارڈ کو بھی ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ نجی سیکیورٹی کمپنی کو ناقص کارکردگی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ داران کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

Check Also

گوجرانوالہ ؛بیہودہ ڈانس کی ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکرز گرفتار

گوجرانوالہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے باہر بیہودہ ڈانس کی ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکرز قانون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *