چیٹ جی پی ٹی صارفین کیا تلاش کرتے ہیں؟ اوپن اے آئی کا بڑا انکشاف

مصنوعی ذہانت (اے آئی) نے دنیا بھر میں انسانی طرزِ زندگی کو تیزی سے بدل دیا ہے اور سال 2025 کے اختتام تک چیٹ بوٹس خصوصاً چیٹ جی پی ٹی روزمرہ زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکے ہیں۔

تازہ رپورٹس کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 80 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، جو دنیا کی مجموعی آبادی کا تقریباً 10 فیصد بنتی ہے۔

نیشنل بیورو آف اکنامک ریسرچ (NBER) اور اوپن اے آئی کی جانب سے کی گئی اپنی نوعیت کی سب سے بڑی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کی تقریباً ایک دسویں آبادی کسی نہ کسی شکل میں چیٹ جی پی ٹی استعمال کر رہی ہے۔ یہ تحقیق عالمی سطح پر اے آئی کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو واضح کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کے ابتدائی صارفین کی اکثریت مردوں پر مشتمل تھی۔ ٹول کے اجرا کے بعد ابتدائی مہینوں میں تقریباً 80 فیصد ہفتہ وار صارفین کے نام روایتی طور پر مردانہ تھے۔ تاہم جون 2025 تک اس رجحان میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی اور صارفین میں خواتین کی نمائندگی زیادہ ہو گئی جسے محققین نے ایک ’ڈرامائی تبدیلی‘ قرار دیا ہے۔

ٹائم میگزین کے حالیہ تجزیے کے مطابق چیٹ جی پی ٹی اب تاریخ کی تیزی سے ترقی کرنے والی کنزیومر ایپس میں شامل ہو چکا ہے جس کے ہفتہ وار صارفین کی تعداد 800 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔

اوپن اے آئی کی جانب سے جمع کیے گئے ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کا 70 فیصد سے زائد حصہ کام سے ہٹ کر ذاتی نوعیت کا ہے۔ صارفین کی جانب سے کی جانے والی اہم ترین درخواستوں میں ای میلز، سوشل میڈیا پوسٹس، اشتہاری مواد، پروڈکٹ کی تفصیلات اور موجودہ تحریر کو بہتر بنانا شامل ہے۔

Check Also

چلینجز کا مقابلہ کرنے میں گالیاں بکنا مفید قرار؛ نئی تحقیق میں انکشاف

گالی گلوچ کرنا معاشرتی اعتبار سے ایک معیوب عمل سمجھا جاتا ہے لیکن تازہ ترین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *