معروف بھارتی اداکار فواد خان کی فلم ابیر گلال کی حمایت میں بول اُٹھے

جنوبی بھارتی اداکار پراکاش راج فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ کی ریلیز کے حق میں بول پڑے۔

سلمان خان کی فلم Wanted میں ولن کے کردار کیلئے مشہور ہندی اور تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار اور بھارتی سیاستدان پراکاش راج نے پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کی آنے والی بالی ووڈ فلم ابیر گلال کی حمایت میں آواز بلند کی ہے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پراکاش راج نے واضح کیا کہ کسی فلم پر صرف اس بنیاد پر پابندی عائد کرنا درست نہیں کہ اس میں پاکستانی اداکار ہے۔ فلم پر پابندی اس وقت تک نہیں لگنی چاہیے جب تک کہ اس میں بچوں کے ساتھ زیادتی، فحاشی یا کوئی نقصان دہ مواد شامل نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے کو سنجیدگی سے سننا چاہیے، نہ کہ تخلیقی اظہار اور فنکاروں کے کام کو دبایا جائے۔

یاد رہے کہ فواد خان کی وانی کپور کیساتھ اس فلم کو لے کر بھارت میں تنازع پیدا ہو چکا ہے اور اس کی ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ فنکاروں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بھی بھارت میں بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

Check Also

کراچی ماں کی طرح ہے، یہ اپنے بازو کھول کر سب کو خوش آمدید کہتا ہےکراچی کو ناپسند کرنے والوں کے بیان پر ماہرہ خان کا ردعمل

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کو ناپسند کرنے والوں کے بیانات پر ماہرہ خان نے دل چھو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *