نرگس فخری نے لاس اینجلس کے پُرتعیش ہوٹل میں خفیہ شادی کر لی

اداکارہ نرگس فخری اپنے دوست اور کاروباری شخصیت ٹونی بیگ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بند گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی یہ تقریب حال ہی میں لاس اینجلس کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

جس میں صرف قریبی اور مخصوص لوگوں نے شرکت کی تھی۔ کسی کو بھی تصاویر بنانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

شادی کے بعد جوڑا ہنی مون منانے سوئٹزرلینڈ چلا گیا تاہم اب تک نرگس فخری اور ان کے دوست ٹونی بیگ نے شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ نرگس اور ٹونی بیگ کی پہلی ملاقات 2022 میں ہوئی تھی اور پھر دونوں کے درمیان قربتیں بڑھتی گئیں۔

45 سالہ نرگس فخری کے والد پاکستانی اور والدہ جمہوریہ چیک سے تعلق رکھتی ہیں جب کہ اداکارہ کی پیدائش امریکا میں ہوئی تھی۔

نرگس فخری نے بالی ووڈ میں فل راک اسٹار کے ذریعے قدم رکھا تھا۔ جس میں ان کے مدمقابل ہیرو رنبیر کپور تھے۔

ٹونی بیگ کشمیری نژاد امریکی ہیں جو اس وقت لاس اینجلس میں مقیم ہیں۔

Check Also

میمونہ قدوس کا کیرئیر کے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف

اداکارہ میمونہ قدوس نے اپنے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف کردیا۔ اداکارہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *