کراچی:سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ پرائیویٹ بسوں میں مسافروں کو سبسڈی دینے والا واحد صوبہ ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجود ہ جنگی صورتحال پورے خطے میں ہے۔ وفاقی حکومت کو مجبوری میں پیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑی ، جس سے عوام پر بوجھ پڑا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے 35 ارب روپے کی سبسڈی تھی ۔ سب سے زیادہ اہمیت کسان کو دی گئی ہے۔ 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کسانوں کو پیسے ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ 1500 روپے فی ایکڑ پر کسان کو مل رہے ہیں۔ ان کا ڈیٹا ہمارے پاس ہے ۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ دوسرے نمبر پر موٹر سائیکل والوں کو سہولت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر کھلے ہیں۔ کل سے آج تک 15000 سےزائد لوگوں نے اپنے کوائف جمع کروائے ہیں ۔ 6.7 ملین لوگوں کو 2 ہزار روپے فی اکاؤنٹ فراہم ہوں گے ۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی دی جا رہی ہے ، یہ واحد صوبہ ہے جو پرائیویٹ بسوں میں بھی سبسڈی دے رہا ہے۔
THE PUBLIC POST