مسجدِ اقصیٰ کی بے حرمتی عالمی قوانین و اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے: پاکستان

پاکستان نے مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی افواج کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، مسجدِ اقصیٰ کی حرمت کی خلاف ورزی بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ مسجدِ اقصیٰ کی تاریخی اور مذہبی حیثیت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی کوشش ناقابلِ قبول ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عالمی برادری فوری اور مؤثر اقدامات کرے، جبکہ پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق، پاکستان 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے اور فلسطینی مقصد کی حمایت جاری رکھے گا۔

Check Also

پاکستان کسٹمز اسٹیشن مند پر مسلح افراد کے حملے،کسٹمز سپاہی زخمی

پاکستان کسٹمز اسٹیشن مند پر مسلح افراد کے حملے میں کسٹمز سپاہی زخمی ہوگیا۔ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *