عتیقہ اوڈھو 2، 4سرجریز کروالیں تو ان کا ہیرو بن جاؤں گا، فہد مصطفیٰ

پاکستان کے نامور اداکار ومیزبان فہد مصطفیٰ نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عتیقہ آپا 2، 4 مزید اچھی سرجریاں کروالیں تو ہم ان کے ہیرو بن سکتے ہیں۔

پاکستان کی سینئر ادکارہ تعیقہ اوڈھو نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ فہد مصطفیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’اب وہ وقت آگیا ہے انہیں اپنی عمر کی لڑکیوں کے ساتھ کام کرنا شروع کردینا چاہیے‘۔

جس پر میزبان نے پوچھا کہ چھوٹی لڑکیوں کے ساتھ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا نہیں اپنی عمر کی یعنی عورتوں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

بعد ازاں، فہد مصطفیٰ نے اپنے گیم شو میں اداکار ہمایوں سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’یہ عتیقہ آپا کے ساتھ کیا مسئلہ ہے بھائی؟ آپ اور میں ان کے ساتھ ہی ہیرو آئیں تو ہی وہ خوش ہوں گی؟

میزبان نے مزید کہا کہ مطلب ہم کیا کریں، یہ تو حد ہی ہوگئی ہے، عتیقہ آپا اب آپ ہی رہ گئی ہیں ہماری ہیروئن بس، اب انشاللہ آپ کے ساتھ ہی کام کریں گے۔

فہد مصطفیٰ نے کہا کہ عتیقہ اوڈھو 2، 4 اچھی سرجریاں کروالیں تو ہم آپ کے ہیرو بن جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عتیقہ اوڈھو کو مردوں سے متعلق ایک بیان بھی وائرل ہوا تھا۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے اس بات پر زور دیا کہ انسان کو جنس نہیں بلکہ کردار کی بنیاد پر جانچا جانا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ معاشرے میں منفی رویے صرف مردوں تک محدود نہیں، خواتین بھی بعض اوقات ناانصافی یا سخت رویوں کی حامل ہو سکتی ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے مثال دی کہ میرے والد اور بھائی بھی مرد ہیں اور وہ بہترین انسان ہیں اس لیے ہر مرد کو ایک سا سمجھنا بہت بڑی غلطی ہے۔

Check Also

خیبرپختونخوا: رمضان پیکج کے 13 ارب روپے پی ٹی آئی کارکنان میں بانٹنے کا منصوبہ

خیبر پختونخوا میں رمضان المبارک کے موقع پر مستحقین کے لیے اعلان کردہ ریلیف پیکج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *