شاہ فیصل کالونی میں دلخراش حادثہ، 4 سالہ بچہ ٹرک کی زد میں آ گیا

کراچی (نمائندہ خصوصی):
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ایک دلخراش حادثہ پیش آیا، جس میں ایک کمسن بچہ ٹرک کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب اسکوٹی پر سوار ایک فیملی شاہ فیصل کالونی دو نمبر چورنگی سے گزر رہی تھی اور اسکوٹی ڈسبیلنس کی وجہ سے لڑکھڑا گئی۔

حادثے میں 4 سالہ بچہ انس سڑک پر گرنے کے بعد عقب سے آنے والے اناج سے لدھے ٹرک کے نیچے آ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کی والدہ زخمی ہو گئی۔ موقع پر موجود شہریوں نے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی ماں اور جاں بحق بچے کو اسپتال منتقل کر دیا۔ حکام نے کہا کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Check Also

زیادہ رجسٹریشن کی وجہ سے ویب سائٹ پر ایرر، صارفین کو مشکلات کا سامنا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2 ہزار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *