ایرانی وزیر خارجہ Abbas Araghchi نے فیلڈ مارشل Syed Asim Munir سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
پاکستان میں قائم ایرانی سفارتخانے کے اعلامیے کے مطابق عباس عراقچی نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مسلسل اور مؤثر سفارتی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور جنگ بندی کے عمل میں پاکستان کا کردار اہم اور مثبت رہا ہے، جسے ایران قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
THE PUBLIC POST