کراچی میں گرمی زور پکڑنے لگی، اتوار کو موسم شدید گرم رہنے کا امکان

کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ​آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ ​ہفتے کو درجہ حرارت مزید بڑھے گا اور پارہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ​اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر متاثر رہنے اور شمال مشرق سے گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

Check Also

کراچی: قصبہ کالونی میں زہریلی چیز کھانے سے بچی جاں بحق، بھائی اسپتال منتقل

کراچی کے ضلع غربی کے علاقے قصبہ کالونی میں گھر میں زہریلی چیز کھانے سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *