پیٹر سڈل کو اُن کی دوست نے بھی چاچا کہہ دیا

کراچی/اسپورٹس ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے دوران آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بن گئے، جب ان کی ایک دوست نے انہیں کمنٹ میں “چاچا” کہہ دیا، جس کے بعد یہ جملہ وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ دلچسپ سلسلہ دراصل بیگ بیش لیگ (BBL) کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے شروع کیا تھا، جہاں انہوں نے تجربہ کار آسٹریلوی بولر پیٹر سڈل کو مزاحیہ انداز میں “چاچا” کہنا شروع کیا۔ بعد ازاں یہ لفظ کرکٹ فینز اور کھلاڑیوں میں مقبول ہوتا چلا گیا۔

پی ایس ایل کے دوران ایک پریس کانفرنس میں پیٹر سڈل نے خود انکشاف کیا تھا کہ ملتان سلطانز کے کھلاڑی بھی انہیں اسی نام سے پکارتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں مزاحیہ ماحول پایا جاتا ہے اور کچھ کھلاڑی انہیں “غیر ملکی چاچا” کہتے ہیں جبکہ افتخار احمد کو “لوکل چاچا” کا لقب دیا گیا ہے۔

دلچسپ صورتحال اس وقت مزید وائرل ہوگئی جب ایک پوسٹ میچ گفتگو میں آسٹریلوی اسٹار اسٹیو اسمتھ نے بھی پیٹر سڈل کو “چاچا” کہہ کر مخاطب کیا، جس کی ویڈیو اور کمنٹس سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئے۔

41 سالہ پیٹر سڈل اس وقت پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں، اور ان کے اس مزاحیہ لقب نے نہ صرف مداحوں کو محظوظ کیا ہے بلکہ کرکٹ حلقوں میں بھی دلچسپ بحث چھیڑ دی ہے۔

Check Also

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

کوئٹہ اور گردونواح میں ہلکی بارش کے آغاز کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *