ترک و قطری وفود کا دورۂ قندھار،پاک افغان مذاکرات پر بھی بات چیت

ترکیہ اور قطر کے اعلیٰ حکام نے افغانستان میں طالبان قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں پاکستان اور طالبان کے درمیان کشیدگی اور سیکیورٹی صورتِ حال پر بات چیت ہوئی۔

ترکیہ کے انٹیلیجنس سربراہ ابراہیم قالن اور قطری عہدیدار حمد بن خمیس الکبیسی نے طالبان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں جبکہ انہوں نے قندھار کا بھی دورہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان افغانستان سے سرگرم مسلح گروہوں کے خلاف کارروائی اور سرحدی سیکیورٹی کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترکیہ اور قطر ایک بار پھر پاکستان اور طالبان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Check Also

ایسی حکومت نہیں ہوسکتی جو دہشت گردوں سے ہمدردی رکھے،کے پی میں آئین کے تحت اقدام کیا گیا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے غیر ملکی نمائندوں کو بریفنگ دیتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *