کراچی: سونے اور چاندی کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 38 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 73ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3ہزار 800روپے کی کمی واقع ہوئی، جس سے نئی قیمت 4لاکھ 29ہزار 736روپے کی سطح پر آگئی
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 3ہزار 258روپے کمی ہونے کے نتیجے میں نئی قیمت 3لاکھ 68ہزار 429روپے فی 10 گرام کی سطح پر پہنچ گئی۔
علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 123روپے کی کمی سے 6ہزار 339روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 106روپے کی کمی سے 5ہزار 434روپے کی سطح پر آگئی۔
THE PUBLIC POST