لیجنڈز لیگ میں پاک بھارت تنازع ،پی سی بی نے بڑا فیصلہ کرلیا

کراچی(پبلک پوسٹ)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی کرکٹ ایونٹ، لیگ یا مقابلے میں “پاکستان” کے نام کے استعمال کے لیے پی سی بی کی پیشگی منظوری حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب بھارتی ٹیم نے 30 جولائی کو سیمی فائنل اور اس سے قبل 20 جولائی کو گروپ میچ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا۔

بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے یہ اہم میچز منسوخ کرنا پڑے جس سے شدید تنازع پیدا ہوا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ ملکی وقار، ساکھ اور مستقبل میں ایسے تنازعات سے بچاؤ کے لیے کیا ہے۔

اب کسی بھی لیجنڈز لیگ یا نجی ایونٹ میں پاکستان کے نام کے استعمال سے قبل پی سی بی سے اجازت لینا ضروری ہوگا۔

Check Also

انگلش فٹبالر نے مشہور کرکٹ فرنچائز کے حصص خرید لیے

معروف انگلش فٹبالر جوڈ بیلنگھم نے دی ہنڈریڈ فرنچائز کی ٹیم برمنگھم فینکس میں 10 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *