کراچی(پبلک پوسٹ)سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود میں میاں بیوی کے درمیان تنازع میں 7 ماہ کی شیر خوار بچی پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گئی۔
جاں بحق بچی کی شناخت 7 سالہ فاطمہ دختر اسامہ کے نام سے کی گئی ۔ پولیس کے مطابق شوہر اسامہ اور بیوی عائشہ کی 2 سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن دونوں کے درمیان کوئی تنازع چل رہا تھا۔
متوفیہ بچی والدہ کے پاس تھی ، جو نالہ اسٹاپ جب کہ والد نور محمد گوٹھ کا رہائشی ہے۔
والدہ کے مطابق بچی کو ٹائیفائیڈ تھا اور اس کا سندھ گورنمنٹ یو پی اسپتال سے علاج بھی چل رہا تھا، جس کی ان کے پاساسپتال کی پرچی بھی موجود تھی، تاہم وہ بچی کو گھر لے آئی، جہاں بچی کا انتقال ہوا گیا۔
دوسری جانب متوفی بچی کے والد کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ بچی کی دیکھ بھال اورعلاج صحیح نہیں ہوسکا۔ اگر بچی کا علاج بہتر ہو جاتا تو بچی کی زندگی بچ سکتی تھی ۔
اس دوران کسی نے 15 پولیس کو کال کی، جس پر بچی کی لاش اور والدین کو تھانے لایا گیا، جہاں برادری کے بزرگ بھی پہنچے اور انہوں نے قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔ بعد ازاں متوفیہ بچی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔