پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا

پاکستان اور ایران کے درمیان ٹرانزٹ کوریڈور کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس سے خطے میں تجارت کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

کسٹمز اعلامیے کے مطابق کراچی سے پہلی برآمدی کھیپ تاشقند کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔ اس نئی تجارتی راہداری کے ذریعے ابتدائی کھیپ میں منجمد گوشت بھیجا گیا ہے۔

یہ برآمدی سامان رمدان بارڈر کے راستے ایران میں داخل ہو کر وسطی ایشیائی ریاستوں تک پہنچے گا، جبکہ درآمدی سامان گوادر سے ایرانی علاقے رمدان پہنچایا گیا، جہاں سے اسے آگے وسط ایشیا منتقل کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق اس منصوبے کے تحت پاکستان سے ایران کے راستے وسطی ایشیا تک ایک نیا زمینی تجارتی راستہ قائم ہو گیا ہے، جو علاقائی روابط کو مضبوط بنانے میں مدد دے گا۔

یہ ٹرانزٹ کوریڈور ٹی آئی آر (TIR) نظام کے تحت قائم کیا گیا ہے، جو برآمدات کے لیے ایک مؤثر اور متبادل زمینی راستہ فراہم کرے گا۔ اس اقدام سے نہ صرف تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ ترسیل کے وقت میں کمی آئے گی اور ملکی صنعت و تجارت کو فروغ ملے گا۔

Check Also

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *