ہانیہ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے پرعاصم اظہر کی سابقہ منگیتر میرب کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے اداکارہ ہانیہ عامر اور سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیا ہے۔

میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی 3 سال قبل ہوئی تھی جس کے بعد اچانک دونوں نے راہیں جدا کرلیں۔

اپنی منگنی ٹوٹنے پر میرب علی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا تاہم حال ہی میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی جس پر اداکارہ میرب نے اپنا ردعمل دیا۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اداکارہ نے لکھا کہ میرے لیے فکر مند نہیں ہوں، اپنے کیے کی فکر کریں۔

میرب علی کی یہ اسٹوری ناصرف سوشل میڈیا صارفین میں زیر بحث ہے بلکہ یہ خبروں کی زینت بھی بنی ہوئی ہے۔

Check Also

Golden Panda Casino: Quick Play en Instant Wins

Fast‑Track Gaming Begint Hier Golden Panda is de go‑to plek voor spelers die gedijen op …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *