شاہ رخ خان کا ’منت بیچ دو‘ کے مشورے پر دلچسپ جواب

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی رہائش گاہ ’منت‘ کی تزئین و آرائش کے منصوبے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کر دیا۔

شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سلسلے ’آسک ایس آر کے‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نئی فلم ’کنگ‘ کے حوالے سے گفتگو کے ساتھ ساتھ ’منت‘ میں جاری تعمیراتی کام کے بارے میں بھی بتایا۔

ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع شاہ رخ خان کا بنگلہ ’منت‘ شہر کی معروف رہائش گاہوں میں شمار ہوتا ہے اور یہ ان کے مداحوں کی توجہ کا بھی مرکز رہتا ہے۔

ہر سال شاہ رخ خان کی سالگرہ اور عید کے موقع پر ہزاروں مداح ’منت‘ کے باہر جمع ہوتے ہیں تاکہ بالکونی سے اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھ سکیں اور انہیں مداحوں کی جانب ہاتھ ہلاتے ہوئے دیکھیں۔

تاہم شاہ رخ خان نے 2 نومبر 2025ء کو اپنی سالگرہ کے موقع پر مداحوں سے بالکونی میں آ کر ملاقات کی روایت پوری نہیں کی تھی۔

ایک مداح نے اس حوالے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو مشورہ دیا کہ اگر وہ اس مرتبہ بھی بالکونی میں نہیں آنا چاہتے تو گھر فروخت کر دیں۔

مداح نے لکھا کہ سر اگر اس بار گیلری میں نہیں آنا ہے تو منت بیچ دو۔

شاہ رخ خان نے مداح کو جواب دیتے ہوئے یقین دلایا کہ میں جلد دوبارہ بالکونی میں نظر آؤں گا۔

اداکار نے بتایا کہ ’منت‘ میں نئی گیلری بنائی جا رہی ہے، جس کے بعد میں نئی گیلری میں مزید چمکوں گا۔

انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ نئی گیلری میں سہارا لینے کے لیے کوئی ہینڈل بھی موجود ہو گا۔

چند ماہ قبل شاہ رخ خان اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ’منت‘ سے منتقل ہو کر قریبی عمارت میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں منتقل ہو گئے تھے، جہاں گھر میں تعمیراتی کام جاری تھا۔

دوسری جانب شاہ رخ خان کی اگلی فلم ’کنگ‘ ہے، جس میں ان کی بیٹی سہانا خان کے علاوہ دیپیکا پڈوکون اور ابھی ورما بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے، فلم 24 دسمبر 2026ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

Check Also

’شادی سے 12 دن پہلے خودکشی کا سوچ رہی تھی‘ مومنہ اقبال کا بڑا انکشاف

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے ساتھ جاری تنازع پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *