بجٹ میں دودھ، ادویات اور اسٹیشنری پرعائد ٹیکس کی شرح کم کیے جانے کا امکان

اسلام آباد (پبلک پوسٹ )بجٹ میں دودھ، ادویات اور اسٹیشنری پر عائد ٹیکس کی شرح کم کیے جانے کا امکان
آئندہ بجٹ میں ڈیری ملک پر سیلز ٹیکس کو 18 فیصد سے کم کر کے 10 سے 12 فیصد کیا جاسکتا ہے جس سے یہ اشیاء سستی ہوجائیں گی
حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں دودھ، ادویات اور اسٹیشنری سمیت دیگر اشیاء پر عائد ٹیکس کی شرح کم کیے جانے کا امکان ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ برائے سال 26-2025 آئندہ ماہ جون میں پیش کیا جائے گا، ایف بی آر کی جانب سے اگلے مالی سال سے متعلق بجٹ تجاویز کا جائزہ لے کر حتمی شکل دی جارہی ہے۔ اس بجٹ میں اسٹیشنری، دودھ اور دواؤں پر ٹیکس رعایت دینے کی تجاویز دی گئی ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں ڈیری ملک پر سیلز ٹیکس کو 18 فیصد سےکم کر کے 10 سے 12 فیصد کیا جا سکتا ہے جس سے یہ اشیاء سستی ہو جائیں گی۔

Check Also

عید الاضحی پر پیش کیا جانے والا سب سے بڑا کھیل “بکرا پیٹرول پہ” کی پریس کانفرنس 13مئی بروز بدھ آرٹس کونسل میں کی جائے گی

پرنٹ، الیکٹرونک، سوشل میڈیا سے پریس کانفرنس کی کوریج درخواست ہے پریس کانفرنس میں شوبز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *